دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے ، چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کاکوئٹہ بم دھماکے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے نام تعزیتی پیغام

بدھ 10 اگست 2016 22:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے نام بھیجے جانے والے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے ، چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے ، دونوں ممالک کی سیکیورٹی کا تحفظ یقینی بنانے اور اپنی استعدادکے مطابق انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔

قبل ازیں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ نے بھی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :