عظیم آرٹسٹ سعیداخترنے سٹیٹ بینک آف پاکستان کیلئے عبدالستارایدھی کے یاد گاری سکے کیلئے پورٹریٹ تخلیق کرلی

بدھ 10 اگست 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) ملک کے عظیم آرٹسٹ سعیداخترنے سٹیٹ بینک آف پاکستان کیلئے عبدالستارایدھی کے یاد گاری سکے کیلئے پورٹریٹ تخلیق کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالستارایدھی کے یاد گاری سکے کیلئے پورٹریٹ تیارہوگئی ہے یہ کام سترکی دہائی سے تمام سکوں کی پورٹریٹ تخلیق کرنیوالے شہرہ آفاق آرٹسٹ سعیداخترکے حصے میں آیا ہے سعیداخترکہتے ہیں کہ ان کے ایدھی مرحوم کی ایک قریبی دوست نے سٹمپ تیارکی جس کے منظرعام پرآنے کے بعدسٹیٹ بینک نے پاکستان منٹ کوسکے کیلئے خدمات حاصل کرنے کا کہا جس کے بعد یہ سلسلہ شروع ہواسعیداخترکہتے ہیں کہ انہیں عبدالستارایدھی کیلئے پورٹریٹ بناکربہت خوشی ہوئی ہے دہائیوں سیاپنی خوبصورت پینٹنگز اوردلکش پوٹریٹس سے دنیاکوگرویدہ بنانے والے سعید اختر نے ایدھی صاحب کے سکے کیلئے پوٹریٹ تخلیق کرکے اپنے فن کاخوبصورت اندازمیں اظہارکیا ہے۔

شان پاکستان سعید اختر کی عبدالستار ایدھی کے یادگاری سکے کی تخلیق دونوں شخصیات کو تاریخ میں امر کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :