وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل کی لیز شدہ زمین کی منسوخی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) اسلام آباد میں زیر تعمیر فائیو سٹار ہوٹل کی لیز شدہ زمین کی منسوخی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ بدھ کو نجی کمپنی کی طرف سے بیرسٹر اعتزاز حسن نے سی ڈی اے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے لیز منسوخی کا 29 جولائی کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے ۔

درخواست کے مطابق 9 مارچ 2005 کونیلامی میں 75 ہزار روپے مربع گز کی بولی دے کر 14 ارب 8 کروڑ روپے میں پلاٹ لیز پر حاصل کیا گیا ۔ اس سے صرف ایک ماہ قبل ایک نجی ہوٹل کو 14 روپے فی مربع گز کی قیمت پر زمین فروخت کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لیز کی منسوخی اور سیل کرنا غیر قانونی اور بدنیتی پر مشتمل ہے۔ درخواست میں سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ (ح ب)

متعلقہ عنوان :