وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان آفتاب غلام نبی قاضی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 10 اگست 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان و چیئر مین پاکستان بورڈ آف ریونیو اور چیئر مین پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ آفتاب غلام نبی قاضیکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔