وزیراعلیٰ سندھ کا ڈی سی ٹی او گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کرن فانڈ یشن کا دورہ
شہر کی گندگی چنددنوں میں صاف نہیں ہوسکتی۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد علاقوں سے کچرے اٹھاکر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں، سید مرادعلی شاہ
بدھ 10 اگست 2016 21:09
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے بدھ کی صبح 9 بجے لیاری کے علاقے میں قائم ڈی سی ٹی او گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کرن فانڈ یشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر، سیکریٹری تعلیم ممتاز شاہ اور دیگر افسران بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔ اس موقعے پر وزیر اعلی سندھ نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملات دو ماہ میں بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا شہر کی گندگی چنددنوں میں صاف نہیں ہوسکتی۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد علاقوں سے کچرے اٹھاکر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ماضی میں الجھنا نہیں چاہتے ، صرف کام کرنا چاہتے ہیں اور کام نہ کرنے والے جاسکتے ہیں ۔(جاری ہے)
ہمیں سندھ کی ترقی کیلئے سب کی مد د درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا مسئلہ مجھ سے پہلے کا ہے۔
مسائل آہستہ آہستہ حل کئے جائیں گے جوکہ سب کو نظر آئے گا کہ دو ماہ میں کس قدر فرق آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کام کو سراہنا چاہیے اور اچھے کام کرنے والوں کو شاباش دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ہمارے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسئلہ حل سکتا ہے ، تعلیم کے شعبہ کومتعدد مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ اساتذہ کو سدھارنا ہے اور انکو ڈیوٹی کا پا بند کرنا ہے۔گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کام کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ اسکول اساتذہ ہی نہیں بلکہ گھوسٹ طلبا بھی ہیں اور ہم اس گھوسٹ کلچرکو ختم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اسکولوں کے مسائل کو حل کر رہے ہیں اورمیں سندھ کے تمام شہروں کے دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اندورنِ سندھ کا لفظ استعما ل نہ کرے، سندھ ایک ہی ہے دیہی سندھ کہ کر پکارا جائے ، تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں کی تعریف بھی کی جانی چاہیے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ حیران ہوں کہ ملیر پل کے نیچے دکانیں بن گئی ہیں ، میں صرف درست سمت کا تعین کروں گا۔ جو بیوروکریٹ کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا پروگرام موجود ہے،انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے ہر شہر کے دورے کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.