وزیر اعلیٰ بلوچستان اورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی زیر صدار ت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس
عوام اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت صوبہ میں ترقی ، خوشحالی اور بحالی امن و امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کئے جانے کے عزم کا اظہار
بدھ 10 اگست 2016 21:07
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کی۔
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف آف سٹاف سدرن کمانڈ میجر جنرل سید محمد عدنان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد لطیف خان اور دیگراعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں حالیہ خود کش حملہ کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگااورصوبہ میں ترقی ، خوشحالی اور بحالی امن و امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات لیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.