متنازعہ بینرز لگانے کے معاملے پر گرفتار مووآن پاکستان کے دو کارکنان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے متنازعہ بینرز لگانے کے معاملے پر گرفتار مووآن پاکستان پارٹی کے دو کارکنان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس نے موو آن پاکستان کے ملزمان علی رضا اور کاشف اقبال کو عدالت میں پیش کر کے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمان کے وکیل سجاد حسین قریشی نے مخالف کرتے ہوئے دلائل دیئے کہ ملزمان کی فیصل آباد اور راولپنڈی سے ضمانتیں ہو چکی ہیں،ملزمان سے اب کچھ برآمدگی نہیں ہونی،فاضل جج نے تفتیشی آفیسر انسپکٹر یاسین بھٹہ سے استفسار کیا کہ چار دن کے ریمانڈ میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟انسپکٹر نے جواب دیا کہ ملزمان کے پیچھے جو ہیں اس کی گرفتاری کے لیے ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں موو آن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران، ارشد اور فہیم پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیجے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :