ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4شرح میں ایک ماہ کیلئے مزید اضافہ تشویشناک ہے ‘افتخار بشیر
دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں بنکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن
بدھ 10 اگست 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری فتخار بشیر نے حکومت کی طرف سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4 فیصد شرح میں ایک ماہ کیلئے مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجر و صنعتکاروں کے لیے پریشانی کا باعث ہے دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں بنکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجروں و صنعتکاروں کے لیے پریشانی کا باعث ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے باعث بنکوں سے لین دین میں کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث بنکنگ ڈیپازٹ میں تشویشناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر تاجربرادری کے تحفظات پر سنجیدگی سے غور کرے اور مذکورٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے۔(جاری ہے)
افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصولی کے بعد نجی کاروبار تیزی سے نقد لین دین اور متبادل ذرائع پر منتقل ہورہا ہے بنکنگ ٹرانزکشن پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بنکنگ سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے ۔
اس ٹیکس کی موجودگی میں تاجروں و صنعتکاروں کا بنکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مطالبات پراور بنکنگ سیکٹر کو بچانے کیلئے فی الفور یہ ٹیکس واپس لے ، اپنی ہی رقم پر بنکوں سے ٹیکس کی کٹوتی تاجر طبقہ کے ساتھ زیادتی ہے حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے مدت میں بار بار اضافوں کی بجائے بنکوں سے لین دین پر فی الفور ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے ورنہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ وقت دور نہیں جب بنک دیوالیہ ہوجائیں گے اور حکومت کو فائدہ کی بجائے الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا ا س لیے حکومت تاجر برادری کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے اور یہ ٹیکس واپس لے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.