کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز و پولیس کا آپریشن، 92 افراد زیر حراست

پولیس نے ہزارہ کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن آپریشن کے دوران جنرل کونسلر سمیت 44 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 10 اگست 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 92 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔ ہزارہ کالونی سے جنرل کونسلر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔کراچی کے علاقے تیسر ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 44 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے ہزارہ کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن آپریشن کے دوران 44 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران یوسی 37 قیوم آباد کا جنرل کونسلر عاقب تنولی بھی حراست میں لے لیا گیا۔عاقب تنولی کا کہنا ہے کہ کالا پل پرپولیس نے رکنے کا کہا کارڈ دیکھانے کے باوجود حراست لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب پی آئی بی کے علاے غوثیہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :