کراچی کے تمام نالوں پر صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا کا کام تیزی سے جاری ہے ،جام خان شورو

گجر نالے، محمود آباد نالے، کلری اور پکچر نالے سمیت دگر چھوٹے بڑے نالوں پر صفائی کے باعث شہر میں زیادہ تر علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکا ہے،وزیر بلدیات سندھ

بدھ 10 اگست 2016 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام نالوں پر صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی زور و شور سے کام کیا جارہا ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد گجر نالے، محمود آباد نالے، کلری اور پکچر نالے سمیت دگر چھوٹے بڑے نالوں پر صفائی کے باعث شہر میں زیادہ تر علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات کا ازالہ ممکن ہوسکا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد ہی تمام نالوں کی صفائی اور ان پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے اس مسئلہ کو مستقیل حل کردیاجائے۔

محمودآباد نالے کو مکمل طور پر اوپن کرکے اس کے اطراف باؤنڈری وال اور اطراف کی خالی جگہ پر فوری طور پر سڑک کی تعمیر شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز محمود آباد نالے کے اچانک دورے کے موقع پر عوام اور افسران سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، سنئیر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور وہاں موجود عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر موجود علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے باعث اس بار بارشوں کے بعد علاقے میں پانی کے جمع ہونے کی شکایات میں کافی بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ مکمل صفائی اور نالے کو مکمل اوپن کرکے اطراف میں باونڈری وال کی تعمیر کے بعد یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا اور بچوں کے نالے میں گرنے کے خدشات کا بھی ازالہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات دی کہ نالے پر لگے کورز کو فوری طور پر ہتایا جائے اور اس کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے اور نالے کے اطراف باؤنڈری وال کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے موقع پر موجود اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے افسران کو ہدایات دی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور پورے نالے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے وہاں اطراف میں سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا جائے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایسٹ اور سینٹرل کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور موقع پر ہی متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹرز اور دیگر افسران کو ٹیلی فون پر ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :