ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کابلدیہ ،سائٹ،اورنگی اورکیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 20:04:16 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 20:02:36 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 20:01:04 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:59:45 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:59:45 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:59:45 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:56:48 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:56:48 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:55:30 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:55:30 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 19:55:30
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

ایڈمنسٹریٹربلدیہ غربی کابلدیہ ،سائٹ،اورنگی اورکیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کے کاموں کا معائینہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء)وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے بلدیہ ،سائٹ،اورنگی اورکیماڑی زون میں جاری صفائی ستھرائی ،کچرے کی منتقلی اور نکاسی آب کے کاموں کا معائینہ کیا انہوں نے اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کے استعمال کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود مساجد ،امام بارگاہوں ،اسکول و کالجز ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جائیں اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے جاری صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے چاروں زونوں میں مشینری اور افرادی قوت کا بھرپور استعمال کیاجارہا ہے وسائل کی کمی کے باوجود بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران وعملہ رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہیں چاروں زونوں کی سڑکوں ،شاہراہوں پرموجود کچرہ وملبہ اورنکاسی آب کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے امور کو جامعہ حکمت عملی سے انجام دیا جارہا ہے جبکہ عوام کی جانب سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔

10/08/2016 - 19:59:45 :وقت اشاعت