عابد شیر علی نے پانچ واپڈا اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کروا دئے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 10 اگست 2016 19:53

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء )وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے اچانک قصور کا دورہ کیا جس دوراناوور بلنگ اور فرائض میں کوتاہی برتنے پر تین میٹر انسپکٹروں سمیت پانچ واپڈا اہلکاروں کے خلاف تین مقدمات درج کروا دےئے۔

(جاری ہے)

عابدشیر علی نے کھلی کچہری لگا کر واپڈا صارفین کی شکایات سنیں اور موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں ، اس موقع پروفاقی وزیر نے صارفین کی جانب سے اووربلنگ اورناجائز بل ڈالنے کی شکایت پر اپنے ذاتی عملے کو ساتھ بھیج کر موقع چیک کروا اور قصور وار ثابت ہونے پر نیاز نگر سب ڈویثزن کے میڑ انسپکٹر حاجی ارشد منیراور سٹی سب ڈویثزن کے میٹر انسپکٹر حاجی جمیل ،وسیم سمیت پانچ ملازمین کے خلاف الگ الگ مختلف تین مقمدات درج کروادئیے ہیں ،عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24اگشت کو دوبارہ قصور آوں گا اور کھلی کچہری لگا کر صارفین کی شکایات سنوں گا ، وفاقی وزیر نے بتایا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران وملازمین کے خلاف کاروائی ہو گے آئندہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔