حج سکینڈل ، مجھے پھنسایا گیا تمام کردار بے نقاب کروں گا ٗحامد سعید کاظمی
میرادامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے ٗعدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے ٗسابق وزیر کا بیان
بدھ 10 اگست 2016 19:44
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے اڈیالہ جیل سے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے سیاسی فرقہ وارانہ انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں۔ میرادامن صاف اور ضمیر مطمئن ہے ٗعدلیہ میرے مقدمے کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔
(جاری ہے)
میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی انا کا اسیر ہوں ٗبہت جلد میری بے گناہی پوری طرح آشکار ہوجائیگی ٗ مجھے سازش کے تحت پھنسا کر میرے خاندانی وقار کو مجروح کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اس منصوبہ کی جڑیں دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔
وقت آنے پر میں اس سازش کو کے تمام کرداروں کو بے نقاب کروں گا۔چھ سال کی تحقیق و تفتیش میں مجھ پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مجھے سنائی گئی سزا کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میرے مقدمے میں عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ مجھے ثبوتوں نہیں مفروضوں کی بنیاد پر سزا سنا کر انصاف کا قتل کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود مجھے عدلیہ پر پورا اعتماد ہے۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مجھے انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے اپنے مریدوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.