چین کا مطلوب افراد کی حوالگی پر کینیا کے اقدامات کا خیر مقدم

بدھ 10 اگست 2016 19:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین نے ٹیلی کام کے شعبہ میں فراڈ کے الزام میں مطلوب افراد کی حوالگی پر کینیا کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچیننگ کی جانب سے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 35چینی شہری ٹیلی کام کے شعبہ میں بدعنوانی کے بعد کینیا فرار ہو گئے تھے تاہم کینیا کی حکومت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کے معاہدہ کے تحت مطلوب افراد کو گرفتار کر کے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لایا گیا ہے ۔ ٹیلی کام کے شعبہ میں فراڈ کرنے والے ملزمان کے لئے یہ ایک سخت پیغام ہے ۔ چین اور کینیا جرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :