برازیل کی جانے والے چینی سیاحوں نے رواں ماہ اوسطاً 10830یوآن خرچ کئے

بدھ 10 اگست 2016 19:20

ریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین کیمعروف سیاحتی کمپنی نے کہا ہے کہ رواں ماہ سیاحت کے لئے برازیل جانے والے چینی سیاحوں نے اوسطاً 10830یوآن خرچ کئے ۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دس دنوں میں چینی سیاحوں نے دوسری ممالک کے سیاحوں کی نسبت سب سے زیادہ رقم مختلف کاموں کے لئے خرچ کی ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوری سے لے کر اگست تک چینی سیاحوں کی برازیل آمد میں 150فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ برازیل کی جانب سے بھی چینی سیاحوں کو ملک کی سیاحتپر راغب کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :