کردستان ورکرز پارٹی کے حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک

بدھ 10 اگست 2016 18:43

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) ترکی میں عراق کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب ایک حملے میں پانچ ترک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق اس حملے میں ایک دھماکا خیز ڈیوائس کے علاوہ، فائرنگ اور عراقی جانب سے راکٹ فائر کیا جانا بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

شمالی عراق میں علیحدگی پسند مسلح گروپ کردستان ورکرز پارٹی کے مراکز موجود ہیں۔ اس گروپ کی حامی فِرات نیوز ایجنسی نے بھی اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ شِرنَک میں کیے جانے والے اس حملے میں آٹھ تْرک فوجی ہلاک ہوئے۔ اس صوبے میں گزشتہ برس سے حکومتی فورسز اور کْرد علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :