آئی سی آئی پاکستان نے سالوں پرانامردہ مکئی بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا
ICIکمپنی نے ناقص بیج مکئی سپلائی کرکے علاقہ بھرکے زمینداروں کوکنگال کردیا نئی پیکنگ میں مکئی کابیج سالوں پراناتھااورکمپنی نے صحیح ٹائم پربھی نہیں لگوایاجس کی وجہ سے فصل میں دانہ نہیں بنا، ریجنل منیجر آئی سی سی
بدھ 10 اگست 2016 18:43
گگومنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) آئی سی آئی پاکستان نے سالوں پرانامردہ مکئی بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا،ICIکمپنی نے ناقص بیج مکئی سپلائی کرکے علاقہ بھرکے زمینداروں کوکنگال کردیا۔غیرمعیاری بیج کی وجہ سے فصل مکئی میں ایک دانہ بھی نہ بنا۔زمینداروں نے ہزاروں ایکٹر پرکھڑی مکئی کی فصل کاٹ کرضائع کردی۔آئی سی آئی کمپنی کے غیرمعیاری بیج کی وجہ سے زمینداروں کوکروڑوں روپے کاخسارہ۔
مال مویشی،زیورات اوردیگرقیمتی اشیاء فروخت کرکے زمینوں کے ٹھیکے،بل بجلی ودیگراخراجات اداکرنے پرمجبور۔ریجنل مینجرآئی سی آئی پاکستان محمداظہرکے مطابق نئی پیکنگ میں مکئی کابیج سالوں پراناتھااورکمپنی نے صحیح ٹائم پربھی نہیں لگوایاجس کی وجہ سے فصل میں دانہ نہیں بنا۔(جاری ہے)
زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی سی آئی کمپنی کے خلاف اندراج مقدمہ اورکاروائی کامطالبہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ فصل مکئی کی کاشت کے موقع پرICIپاکستان پرائیویٹ نے سالوں پرانا مردہ مکئی کاہائی کارن11بیج نئی پیکنگ میں سیل کردیا۔آئی سی آئی کاہائی کارن11بیج علاقہ بھرکے سینکڑوں زمینداروں نے ہزاروں ایکٹرپرکاشت کرلیا۔مکئی کی فصل پر زمینداروں کی طرف سے سخت محنت ،کھادیں ،سپرے ودیگراخراجات کے بعدجب مکئی کی فصل اپنے مکمل قد کوپہنچی توفصل میں ایک دانہ تک نہ بنا۔اس ساری صورت حال سے جب متعلقہ کمپنی کوشکایت کی گئی توانہوں نے اپنے نمائندے اہتشام اورریجنل مینجرآئی سی آئی وہاڑی محمداظہرنے زمینداروں اے ایم اعجازچوہدری،محمدشاہد،پومی بٹ ،مرزااعجازبیگ ودیگرکی فصلوں کاوزٹ کیاتوانہوں نے کمپنی کی طرف سے غیرمعیاری بیج کی سپلائی کااعتراف کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی کے نمائندوں نے زمینداروں کودرست ٹائمنگ بھی نہیں بتائی جس کی وجہ سے سل میں دانہ نہیں بنااور زمینداروں کوکروڑوں روپے کاخسارہ ہواہے۔زمینداروں نے بتایاکہ گگومنڈی اورمضافات میں سینکڑوں زمینداروں نے اپنی ہزاروں ایکٹرپرکھڑی فصل مکئی کاٹ کرضائع کردی ہے۔زمینداروں کاکہناہے کہ مال مویشی،زیورات،پلاٹ اوردیگرگھریلوقیمتی اشیاء فروخت کرکے زمینوں کے ٹھیکے،بل بجلی،ڈیزل کھادودیگراخراجات اداکررہے ہیں۔زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ آئی سی آئی پاکستان کے خلاف اندراج مقدمہ کے بعدزمینداروں کوناقص بیج کی وجہ سے ہونے والاخسارہ لے کردیاجائے۔۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.