ٹیوٹااور لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین سرامکس سیکٹر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرینگے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی معاونت سے سرامکس کی اشیاء کو نئی جدت ملے گی‘چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ
بدھ 10 اگست 2016 18:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین سرامکس سیکٹر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرینگے، اس سلسلے میں دونوں اداروں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر ٹیوٹا سیکریٹریٹ میں دستخط ہو گئے۔ چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور وائس چانسلر لاہور کالج یونیورسٹی برائے خو اتین ڈاکٹر عظمی قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔
اس موقع پرممبر سرامکس بورڈ نبیلہ انتصار، مدثر مسعود، محمد ظفر، ٹیوٹا افسران اور لاہور کالج یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ سرامکس پاکستان کی پہچان ہے جس میں غیر ملکیوں کی بے حددلچسپی ہے۔(جاری ہے)
معاہدے کے تحت لاہور گریجویٹس کی طالبات ٹیوٹا اداروں میں آن جاب ٹریننگ کریں گی۔
لاہور کالج کی وائس چانسلر اور اساتذہ ہمیں دنیا میں پاکستانی سرامکس کی مارکیٹ سے آگاہ کریں جہاں انکے تعاون سے سرامکس کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ٹیوٹا لاہور کالج کے تعاون سے اپنی سرامکس کلاسز کی تعداد یکم ستمبر سے دگنا کر دے گی ۔انہوں نے ٹیوٹا کے سرامکس مینجمنٹ بورڈ میں لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی نمائندگی کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی معاونت سے سرامکس کی اشیاء کو نئی جدت ملے گی۔ وائس چانسلر لاہور کالج یونیوسٹی برائے خواتین ڈاکٹر عظمی قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا کے ساتھ معاہدہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب پیش رفت ہے جس سے طالبات اور انکے خاندانوں کی معاشی کفالت میں مدد ملے گی اوریونیورسٹی کے اساتذہ اور طالبات کو ہنر سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے صوبہ بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ اور بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.