سول ہسپتال بم دھماکے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:19:20 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:19:20 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:19:20 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:18:01 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:18:01 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:18:01 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:15:20 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:08:43 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:01:18 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:01:18 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:00:21
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کوئٹہ

سول ہسپتال بم دھماکے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے فیصلہ کر لیا اب یاتو ملک میں دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے،ثناء اﷲ خان زہری

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ سول ہسپتال بم دھماکے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب یاتو ملک میں دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کا حوصلہ قابل تعریف ہے، جس سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال بم دھماکے کے شہداء کی رہائش گاہوں پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ اور آئی جی پولیس بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے سیکورٹی کے تمام خدشات کو پس پشت ڈال کر شہر کے مختلف مقامات پر واقع سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے شہداء کی رہائش گاہوں پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت و یکجہتی اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہید شہزاد احمد ، داؤد کاسی ایڈوکیٹ شہید، قاہر شاہ ایڈوکیٹ شہید، ڈان نیوز کے کیمرہ مین شہید محمود خان، باز محمد کاکڑ ایڈوکیٹ شہید اور بیرسٹر عدنان احمد شہید کی رہائش گاہوں پر گئے۔ اس موقع پر ورثاء کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 18:18:01 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان