خیبرپختونخوا حکومت عوام کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈاکٹرامجد علی
بدھ 10 اگست 2016 17:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو درپیش رہائشی مسائل حل کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی جلد تکمیل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس کی بدولت صوبائی حکومت کی آمدن میں اضافے کے ساتھ عوام کو بہتر رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔
یہ بات انہوں نے پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی جس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر جمال یوسف اور ڈی جی ہاؤسنگ،انجینئر اعجاز افضل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اتھارٹی کے گزشتہ ہونے والے اجلاس کے فیصلوں، سالانہ بجٹ برائے سال2016-17،دستیاب فنڈز کے بہتر استعمال ، عملے کی تعیناتی اور بھرتیوں سمیت جلوزئی ،حویلیاں اور پشاور ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف منصوبوں کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اوراس ضمن میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.