پی ٹی آئی اپنی مدبرانہ سیاست کے ذریعے قوم کی حمایت حاصل کرنے کامیاب ہوئی ہے،میاں جمشید لدین کاکا خیل
تحریک انصاف کی طرز حکمرانی اور طرز سیاست دیگر سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف ہے ،،خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن
بدھ 10 اگست 2016 17:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکیشن اور نارکاٹیکس کنڑول میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی اور طرز سیاست دیگر سیاسی پارٹیوں سے یکسر مختلف ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس کی واضح مثال ہے جہاں صاف و شفاف طرز حکمرانی ،عوامی فلاح و بہبود کیلئے کاؤشیں ، محکمہ صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحاتی پروگرام اور تھانہ کلچر کی تبدیلی نمایاں طور پر نظر آ ر ہی ہے ۔
مزید یہ کہ ماضی کے برعکس سرکاری خزانے کی بندربانٹ کی روایت ختم کرکے ضرورت کی بنیاد پر منصفانہ خرچ کو یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی مثبت سیاسی سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں کرپشن کے خلاف جبکہ احتساب کے حق میں شعور اجاگر کرکے نیا پاکستان بنانے کیلئے رائے عامہ کو منظم کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کر لی ہے یہی وجہ ہے کہ اقتدار پرست سیاستدان اور ان کے حواریوں کو اپنا تاریک مستقبل واضح نظر آنے لگا ہے۔
وزیر ایکسائز نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ا پنے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع ہو کر مفاد پرست سیاستدانوں کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کیلئے متحد ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.