پراونشل ٹرانزیشن ٹیم نے نئی ضلعی حکومتوں کے انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دے دی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید مقامی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:53:15 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:51:07 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 18:51:07 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:49:21 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:47:45 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:47:45 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:47:45 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:43:16 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:42:22 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 15:50:27 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 15:50:27
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پراونشل ٹرانزیشن ٹیم نے نئی ضلعی حکومتوں کے انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دے دی

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 10 اگست۔2016ء ) پراونشل ٹرانزیشن ٹیم نے صوبائی حکومت سے نو منتخب مقامی حکومتوں کو اختیارات کی منتقلی اور ضلعی سطح پر ہیلتھ اتھارٹیز اور ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزمیں مقامی حکومتوں کے اہلکاروں کی تعیناتی، اثاثوں اور واجبات کی تقسیم کے علاوہ درجہ با درجہ فنڈز کے اجراء کے حوالے سے تمام تر انتظامات اورضروری پیرامیٹرز کا تعین کر لیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی کنوینر شپ میں یہ کمیٹی وزیراعلیٰ نے قائم کی تھی۔ نئے مجوزہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیٹ اپ کے ڈرافٹ بل کے مطابق پنجاب میں لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے منتخب لارڈ مےئر، 9ڈویثرنل ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز کے مےئرز،ڈپٹی مےئرز،25میونسپل کمیٹیوں کے چےئرمینوں ، وائس چےئرمینوں اور ضلع کونسلوں کے چےئرمینوں اور وائس چےئرمینوں کے عہدہ سنبھالتے ہی پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کی جگہ نیا انتظام نافذالعمل ہو جائے گاجس کے تحت ہر ڈویثرن میں کمشنرز کے دفاتر بدستور کام کرتے رہیں گے جبکہ اضلاع میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسرزکی بجائے ڈپٹی کمشنرز تعینات کئے جائیں گے-نئے انتظام کے تحت ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ کی 29آسامیاں جبکہ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 18پوسٹیں ختم کر دی جائیں گی-میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں گریڈ20کا چیف آفیسر تعینات ہو گا -باقی اضلاع کی11 میونسپل کارپوریشنزمیں گریڈ19کے چیف آفیسرز تعینات ہوں گے ،ڈویثرنل ہیڈ کوارٹرز والے اضلاع کی ضلع کونسلز میں گریڈ 19کے چیف آفیسرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ 18اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں گریڈ18کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز مقرر کئے جائیں گے -اسی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 17:47:45 :وقت اشاعت