فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اسحاق ڈار
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 17:37
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف بی آر پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کی سرمایہ کاری یا انکم کے متعلق دستاویزی ثبوت حاصل کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ حاصل شدہ معلومات کا ایف بی آر ڈیٹا بیس اور ٹیکس دہندگان ریکارڈ سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔
اگر گوشوارے میں جمع کرائی گئی معلومات انکم کے اعداد و شمار سے مطابقت رکھتی ہوں تو مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں جائز اور معاشی طور پر سود مند ہو سکتی ہیں۔ تاہم بعض صورتوں میں آف شور کمپنیاں نقصان دہ حتیٰ کہ مجرمانہ بھی ہو سکتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.