پیرس اور برسلز میں دہشت گرد ی کے واقعات سے فرانس کی سیاحت متاثر‘یورو ڈزنی کی مجموعی آمدنی نو فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 327 ملین یورورہ گئی:انتظامیہ
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 17:32
پیرس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) پیرس اور برسلز میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی جبکہ ڈزنی لینڈ پیرس کی آمدنی بھی کم ہو گئی۔یورو ڈزنی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس سال کی دوسری سہ ماہی میں یورو ڈزنی کی مجموعی آمدنی نو فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 327 ملین یورو یا 363 ملین امریکی ڈالر کے برابر رہ گئی۔
بیان کے مطابق اس سال اپریل سے لے کر جون کے آخر تک دہشت گردانہ حملوں کے علاوہ جن مختلف عوامل نے فرانس کی سیاحتی صنعت اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی کو متاثر کیا، ان میں فرانسیسی ملازمین کی ہڑتال اور خراب موسم بھی شامل ہیں۔یورو ڈزنی نے اپنے بیان میں کہا ہے، فرانس میں سیاحت کی صنعت اور ڈزنی لینڈ کے کاروبار کو بیرونی عوامل نے بھی متاثر کیا،گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں دہشت گردوں کی طرف سے کیے جانے والے خود کش بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 130 افراد مارے گئے تھے جبکہ رواں سال مارچ میں برسلز میں دہشت گردانہ حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان حملوں سے کاروباری پر منفی اثرات بھی بہت واضح تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.