کردستان ورکرز پارٹی کے حملے میں 5ترک فوجی ہلاک

حملے میں دھماکا خیز ڈیوائس کے علاوہ، فائرنگ اور عراقی جانب سے راکٹ فائر کیا جانا بھی شامل تھا

بدھ 10 اگست 2016 17:24

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) ترکی میں عراق کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب کردستان ورکرز پارٹی کے حملے میں 5ترک فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ترک میڈیا کے مطابق اس حملے میں ایک دھماکا خیز ڈیوائس کے علاوہ، فائرنگ اور عراقی جانب سے راکٹ فائر کیا جانا بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

شمالی عراق میں علیحدگی پسند مسلح گروپ کردستان ورکرز پارٹی کے مراکز موجود ہیں۔ اس گروپ کی حامی فِرات نیوز ایجنسی نے بھی اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ شِرنَک میں کیے جانے والے اس حملے میں 8 تْرک فوجی ہلاک ہوئے۔ اس صوبے میں گزشتہ برس سے حکومتی فورسز اور کْرد علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :