بھارت سرکار کا مکرہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، ملک میں ذات کا دلت ہونا جرم بن گیا

مردہ گائے کی کھال اتارنے پر انتہا پسند ہندوؤں کا دلتوں پر تشدد، اتر پردیش میں دلت بچی کو اونچی ذات کی ملکیت نلکے سے پانی لینا مہنگا پڑگیا،اونچی ذات کے نوجوانوں کا بچی اور والدپر بدترین تشدد

بدھ 10 اگست 2016 17:24

گاندھی نگر/ لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) بھارت سرکار کا مکرہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب، ملک میں ذات کا دلت ہونا جرم بن گیا ، ریاست گجرات میں کرنٹ لگنے سے مرنے والی گائے کی کھال اتارنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے 2 دلت بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،دوسری جانب اتر پردیش میں دلت بچی کو اونچی ذات کی ملکیت نلکے سے پانی لینا مہنگا پڑگیا،اونچی ذات کے نوجوانوں نے بچی اور والدکو بدترینتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں کرنٹ لگنے سے مرنے والی گائے کی کھال اتارنے والے دو بھائی ہندو انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے دونوں بھائیوں پر گائے کو مارنے کا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں بھائیوں میں سے ایک کی حالت تشویشاک ہے۔ ادھر اترپردیش میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں بچی نے اونچی ذات کی ملکیت کے ایک نلکے میں سے پانی لے لیا جس پر اونچی ذات کے نوجوانوں نے بچی اور والد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارت میں نریندر مودی کے دور اقتدار میں نچلی ذات اور اقلیتوں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :