تعمیروترقی کے دورکاآغازہوگیا،فاروق حیدرآزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائینگے،عوام کے مسائل حل ہونگے،میرٹ اورانصاف پروان چڑھے گا،نوجوانوں کے اندرپائی جانے والی مایوسیاں دورہونگی

مسلم لیگ (ن)کوٹلی کے متحرک رہنماسردارمشہودمحمود اور سردارعارف نازکا مشترکہ بیان

بدھ 10 اگست 2016 17:04

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) تعمیروترقی کے دورکاآغازہوگیا،فاروق حیدرآزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائینگے،عوام کے مسائل حل ہونگے،میرٹ اورانصاف پروان چڑھے گا،نوجوانوں کے اندرپائی جانے والی مایوسیاں دورہونگی،برادری ازم،کرپشن،رشوت خوری،انتقامی تبادلوں کادورختم ہوگیاہے،فاروق حیدرعوامی امنگوں پرپورااترینگے،کوئٹہ بم دھماکہ بزدلانہ کاروائی ،دشمن ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا،میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اورفاروق حیدرکی قیادت میںآ زادکشمیرترقی کی شاہراؤں پرگامزن ہوچکاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ 1کوٹلی کے متحرک رہنما/ ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے حلقہ صدرسردارعارف نازنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہاکہ آزادکشمیرکے اندرحقیقی معنوں میں تعمیروترقی کے دورکاآغازہوچکاہے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پی پی پی کی حکومت نے سوائے بینک بھروپالیسی کے کچھ نہ کیا راجہ فاروق حیدرکی قیادت میںآ زادکشمیرکے اندرجہاں سڑکات پختہ ہونگی،سکولزوکالجزبہترین رزلٹس دیں گے وہیں پرآزادخطہ کے اندرنوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی کودور کرتے ہوئے قائدکشمیرراجہ فاروق حیدرخان میرٹ کابول بالاکرتے ہوئے پڑھے لکھے نوجوانوں کوان کی اہلیت صلاحیت کے مطابق ایڈجسٹ کرینگے ،اب وہ دورگزر چکاجب رشوت دے کر نوکری لی جاتی تھی اوررشوت دے کرتبادلے کروائے جاتے تھے سردارمشہودمحموداورسردارعارف نازنے کہاکہ کوئٹہ بم دھماکہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں اوربزدل دشمن کویہ پیغام دیتے ہیں کہ تمہاری بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی وکشمیری قوم ڈرنے والی نہیں تمہیں خون کے ہرایک قطرے کاحساب دیناپڑے گاپاکستان میاں محمدنوازشریف اورآزادکشمیر قائدکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت میں تعمیروترقی کی راہوں پرگامزن ہوچکاہے دھرنوں والے،ناچ گانوں والے اب پچاس سال انتظارکریں کیونکہ پاکستانی وکشمیری قوم یہ جان چکی ہے کہ ان کی تعمیروترقی،انصاف اورمیرٹ صرف اورصرف ن لیگ ہی سے وابستہ ہے مسلم لیگ ن ہی وہ واحدجماعت ہے جوپاکستان وآزادکشمیرکے اندرمیرٹ اورانصاف کابول بالاکرسکتی ہے۔