آزاد کشمیر پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب کا انعقاد

بدھ 10 اگست 2016 17:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں ٹریننگ مکمل کرنے والے ریکروٹس کی پولیس لائن مظفرآباد میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب کا انعقاد ، پاسنگ آؤٹ کی تقریب کے مہمان خصوصی(ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس شیخ طاہر قیوم تھے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیر احمد میمن ،ڈی آئی جی ریزرو عرفان مسعود کشفی،ڈی آئی جی سپیشل برانچ محمد یاسین قریشی ، ڈی آئی جی رینج مظفرآبادراشدنعیم ، ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمسعودالرحمن ، ایس ایس پی مظفرآباد ، پولیس کے آفیسرز و اہلکاران اور ریکروٹس کے عزیز و اقارب کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد ایس ۔ پی آصف درانی نے ریکروٹس سے حلف لیا ۔ قبل ازیں (ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس شیخ طاہر قیوم نے ٹریننگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات و سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے شعبہ کے لئے خدمات پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیراحمد میمن نے(ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس شیخ طاہر قیوم کو شیلڈ بھی دی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے (ر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ ملازمت کا پیشہ ایک عبادت ہے ہر ملازم کو اپنے فرائض نوکری کے ساتھ ساتھ عبادت اور فرض سمجھ کر ادا کرنے چاہیں ۔ معاشرے میں بہتری لانے اور اسے پرامن بنانے کے لئے پولیس کا کر دار انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ انہوں نے ریکروٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ملازمت ایمانداری اوردیانتداری سے انجام دیں اس سے دنیا اور آخرت میں بہتری لائی جاسکتی ہے ریاست کی خدمت اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔

ہم نے ملک کے اس خطے کو پرامن بنانا ہے ۔ بعدازاں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر بشیر احمد میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ ہے ۔ ریاست میں امن کی سب سے بڑی وجہ یہاں کی عوام کا تعاون ہے عوام کے تعاون سے ہی سے کسی بھی ریاست میں امن کا قیام ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے ۔

آزاد کشمیر پولیس اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے انجام دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر میں بہت زیادہ سیاح آتے ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہر شخص اپنے آپ کو محفوظ سمجھ کر یہاں آتا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے اور یہ سب یہاں کی عوام کے تعاون کی وجہ سے ہی ممکن ہے اور یہاں ہر شخص قانون کا احترام کرتا ہے جس سے جرائم کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شعبہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس میں مزیدمزید اصلاحات لائی جارہی ہیں ۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کو اے ایس آئی میر ولی داد سلہریا نے کنڈکٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :