مسلم لیگ (ن) حلقہ تین سٹی مظفرآباد کا شیخ سراج منیر کو صوابدیدی عہدے پر ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ

بدھ 10 اگست 2016 17:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن حلقہ تین سٹی مظفرآباد میں شیخ سراج منیر کو صوابدیدی عہدے پر ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔شیخ سراج منیر واحد شخصیت ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر کردارادا کیا،موصوف پڑھے لکھے اور دفتری امور کا تجربہ رکھتے ہیں موصوف کی تعیناتی سے نہ صرف متعلقہ محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا بلکہ جماعت کیلئے بھی ان کی خدمات باعث فخر ہونگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاررضوان وانی،مدثرمغل،رفیق عباسی،طاہر شاہ،کاشف شاہ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان باجرات لیڈر ہیں جن کی قیادت پر دارالحکومت مظفرآباد سمیت پورے آزادکشمیر کی عوام کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان صوابدیدی عہدے پر شیخ سراج منیر کو ایڈجسٹ کرکے کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے انشاء اللہ شیخ سراج منیر قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :