سفارتی محاذ پر مہارت رکھنے والے مسعود خان کا نام صدارت کیلئے میں نے خود منتخب کیا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:04:02 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:04:02 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:04:02 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:03:29 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:03:29 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:03:29 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:01:44 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:01:44 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:01:44 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:01:12 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:01:12
پچھلی خبریں - مزید خبریں

مظفر آباد

مظفر آباد شہر میں شائع کردہ مزید خبریں

وقت اشاعت: 17/01/2017 - 13:34:59 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 13:34:59 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 13:34:59 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 13:38:24 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 13:38:26 وقت اشاعت: 17/01/2017 - 13:38:28 مظفر آباد کی مزید خبریں

سفارتی محاذ پر مہارت رکھنے والے مسعود خان کا نام صدارت کیلئے میں نے خود منتخب کیا ‘

ان کا انتخاب ہر لحاظ سے بہتر ثابت ہو گا‘ آزاد کشمیر میں کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائیگا‘ خود کو کارکنوں کیلئے وقف کر دیا ہے ‘ریاست میں قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی لیگی حکومت کا مشن ہے‘۔ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت مظفرآباد کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرینگے ‘ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کروائیں گے‘جلد شہر کا تفصیلی دورہ کر کے عوام کو درپیش مسائل کا حل کروں گا , وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا استقبالیہ سے خطاب

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر مہارت رکھنے والے مسعود خان کا نام صدارت کیلئے میں نے خود منتخب کیا ہے ان کا انتخاب ہر لحاظ سے بہتر ثابت ہو گا۔ آزاد کشمیر میں کارکنوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا، خود کو کارکنوں کیلئے وقف کر دیا ہے ۔

ریاست میں قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن ہے ۔ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت دارلحکومت مظفرآباد کے تمام ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کریں گے ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کروائیں گے۔جلد شہر کا تفصیلی دورہ کر کے عوام کو درپیش مسائل کا حل کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لوئر پلیٹ اور اپر پلیٹ کے عوام کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹر سیدافتخار گیلانی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء اصغر نثار میر نے بھی خطاب کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں ایسا طرز حکومت اپنائے گی جس سے آزادکشمیر میں ماضی کی محرومیوں و ناانصافیوں کا ازالہ ہو گا۔آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو سستا اور معیاری انصاف فراہم ہو گا اور عوام کو جدید سہولتیں میسر ہوں گی۔

عوام اطمینان رکھیں ٹرین کو پٹڑی پر چڑھانے دیں ۔کارکنوں کی عزت نفس کا بھرپور خیال رکھیں گے اور ان کی مشکلات کا ازالہ کریں گے ۔اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر یہ عہد کر رکھا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں استحصالی کلچر کا خاتمہ کریں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی ۔قانون کی حکمرانی ،میرٹ کی بالادستی قائم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/08/2016 - 17:03:29 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان