کشمیرکلچرل بورڈ کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ اوربھارتی مظالم کے خلاف سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بھارتی حکومت اوردہشت گردوں کیخلاف نعرہ بازی

بدھ 10 اگست 2016 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) کشمیرکلچرل بورڈ کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ اوربھارتی مظالم کے خلاف سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، بھارتی حکومت اوردہشت گردوں کے خلاف نعرہ بازی ‘ احتجاجی شرکاء نے بعدازاں ریلی نکالی جس کی قیادت کشمیرکلچرل بورڈ کے عہدیداران ڈاکٹر راجہ عارف ‘ شوکت جاوید ‘ سیدعلی اصغرمعصوم ‘ سید قلب عباس ‘ سابق امیدوار اسمبلی اجمل جلیل مغل ‘ مختارحسین ہاشمی ‘ سرفراز میر ‘ شہزاد آفریدی ‘ سیداعجاز کاظمی ‘ ازکارنقوی ‘ عاشق بٹ ‘ آصف مصطفائی ‘ سید یاسرنقوی سمیت دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی ‘ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے بھارتی مظالم میں اضافے اورکوئٹہ میں بے گناہ شہادتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ریلی نکالی اوردہشت گردوں کے خلاف نعرہ بازی کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ افسوسناک سانحہ ہے بے گناہ لوگوں کی شہادت پرافسوس ہے دہشت گردوں کے خلاف موثرکارروائی ہونی چاہئے مقررین نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ قابل مذمت ہے روزانہ درجنوں کشمیری عوام کوشہید وزخمی کیاجارہاہے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے انسانی حقوق کی پامالی کوروکنے کیلئے اپناکرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :