ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنیوالے ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘نسیم لودھی

بدھ 10 اگست 2016 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)سابق صوبائی وزیر و رکن پنجاب اسمبلی نسیم لودھی نے کوئٹہ بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کسی طور پر بھی انسان کہلانے کے لائق نہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے انسانیت پر شرمناک حملہ کیا ہے ۔

معصوم لوگوں کا خون بہانے والے سفاک درندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ ملک میں امن کی فضا کو خراب کرنیوالے ان ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرنیوالوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔