ڈیفنس میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 10 اگست 2016 16:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔بتایا گیاہے کہ ڈیفنس میں ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 32سال کے قریب ہے اور لاش دو سے 3دن پرانی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔