2مبینہ مویشی چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 16:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں شہریوں نے 2مبینہ مویشی چور پکڑ لیے، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ونڈالہ روڈ پر شہریوں نے دو افراد کو اس وقت پکڑ کر درگت بنا ڈالی جب وہ مبینہ طور پر مویشی چوری کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ شہریوں نے مبینہ مویشی چور ساجد اور جہانگیر کی خوب دھلائی کرنے کے بعد شاہدرہ پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر خود کو پولیس اہلکار بتاتا ہے جس سے پولیس کارڈ بھی برآمد ہوا ہے تاہم اسکے اصلی یا جعلی ہونے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :