مولانا سمیع الحق13 اگست کودو روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے

بدھ 10 اگست 2016 16:37

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق13 اگست کودو روزہ دورہ پر کراچی جائیں گے جہاں وہ 13 اگست کو دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے اور ملک کو درپیش مسائل بالخصوص سانحہ کوئٹہ اور افغان مہاجرین کی جبری واپسی کے بارہ میں لائحہ عمل طے کریں گے ، اجلاس میں کونسل میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،جماعت الدعوہ کے پروفیسر حافظ محمد سعید، اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،لیاقت بلوچ،پروفیسر منور حسن، مولانا فضل الرحمن خلیل ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق خان ،عبداللہ گل،محمد اویس نورانی اوردیگر قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے دن دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام ایک اور بڑی کشمیرریلی کی قیادت مولانا سمیع الحق صاحب فرمائیں گے جو 14/ اگست کو2بجے کراچی میں مزار قائد سے شروع ہوکر شام میں ختم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :