لاہور ،علامہ اقبال ٹا ؤن میں آگ بجھانے کیلئے جانے والا ریسکیو اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق،دوزخمی

بدھ 10 اگست 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹا ؤن میں آگ بجھانے کیلئے جانے والا ریسکیو اہلکار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹا ؤن کے رچنا بلاک میں آگ بجھانے کیلئے جانے والی ریسکیو ٹیم پر بجلی کے تار گر گئے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دو جھلس کرزخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بجلی کے تار گرنے کے بعد ریسکیو کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی۔دونوں زخمی اہلکار وں کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔