یورو اسٹار ریل ورکرز کی طرف سے سات روزہ ہڑتال کا اعلان

بدھ 10 اگست 2016 16:26

لندن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) برطانیہ کو ’چینل ٹنل‘ کے ذریعے بقیہ یورپ سے ملانے والی یورو اسٹار ٹرینوں کے ورکرز نے رواں ماہ مجموعی طور پر سات روز کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی RMT ریل یونین کے مطابق ہڑتال کا یہ فیصلہ کام اور زندگی میں توازن کے حوالے سے طویل عرصے سے چلے آ رہے تنازعے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ آر ایم ٹی کے مطابق یہ ہڑتال دو حصوں میں، یعنی 12 سے 15 اگست اور 27 سے 29 اگست تک کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :