گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا ئیں، ما ہرین
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اگست

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2016 - 17:19:17 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:56:13 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:48:42 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:47:10 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:47:08 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:25:13 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:25:10 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:25:08 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:24:39 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:24:37 وقت اشاعت: 10/08/2016 - 16:15:28
پچھلی خبریں - مزید خبریں

فیصل آباد

گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا ئیں، ما ہرین

فیصل آباد۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار رواں موسم برسات کے دوران گھیاتوری کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کریں اور متاثرہ پودے بھی جلد از جلد اکھاڑ کر تلف کرنے سمیت ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہروں کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے کہاکہ آج کل بعض مقامات پر گھیا توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار احتیاطی تدابیراختیارکرنے میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پتوں کی لال بھونڈی پتوں ، شگوفوں ، پھولوں پر حملہ آور ہو کر اسے کھاجاتی ہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔
10/08/2016 - 16:25:13 :وقت اشاعت