ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 10 اگست 2016 16:25

فیصل آباد۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء)ماہرین زراعت نے ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری طورپر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دوران پنیری کی کاشت کا عمل مکمل کرلیں اور ٹماٹر کی منظور شدہ اقسام نگینہ ، روما ، پاکٹ کی کاشت کو ترجیح دی جائے اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے آبپاشی و کھادوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری رکھاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سبزیات کو 8 سے10 دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر کسی جگہ پر زمین کمزور ہو تو اسے 4 سے5دن کے وقفہ سے بھی آبپاش کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کل بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، جووٴں ، سبز تیلے کاحملہ مشاہدے میں آ رہاہے لہٰذا کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے عملے کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کریں تاکہ سبزیوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔