عمان: لیبر قوانین کی خلاف ورزی پرایک ہفتے کے دوران 403 ورکر گرفتار

بدھ 10 اگست 2016 16:21

عمان: لیبر قوانین کی خلاف ورزی پرایک ہفتے کے دوران 403 ورکر گرفتار

عمان: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): رائل عمان پولیس نے مختلف کاروائیوں میں ایک ہفتے کے دوران لیبر قوانین کی خلاف ورزیکرنے والے 403 غیر ملکی ورکروں کو گرفتار کیا ہے۔ 31جولائی سے لیکر 6اگست تک عمان کے مختلف حصوں میں 403 ورکروں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ورکروں میں 314 کو کمرشل علاقوں ،64گھریلو کام کام کاج کرنے والوں اور 35 غیر ملکیوں کو مختلف ایگریکلچرل فارموں سے گرفتار کیا گیا۔ مسقط گورنریٹ میں سب سے زیادہ173 غیر قانونی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ جبکہ البطیناء سے 84افراد گرفتار ہوئے۔