بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فول پروف سیکورٹی کا انتظام پاک فوج کے جوان فرنیٹیئر کور کے ساتھ ملکر سرانجام دینگے پاک چین اقتصادی راہداری سے گوادر پورٹ فعال جبکہ سرمایہ کاری اور نئے صنعتوں کے قیام سے بیروزگاری کی شرح میں کمی اور ترقی و خوشحالی آئے گی ، جی او سی 33ڈویژن بلوچستان میجر جنرل اظہر حیات خان

بدھ 10 اگست 2016 16:15

کوئٹہ۔10اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) جی او سی 33ڈویژن بلوچستان میجر جنرل اظہر حیات خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے فول پروف سیکورٹی کا انتظام پاک فوج کے جوان فرنیٹیئر کور کے ساتھ ملکر سرانجام دینگے پاک چین اقتصادی راہداری سے گوادر پورٹ فعال جبکہ سرمایہ کاری اور نئے صنعتوں کے قیام سے بیروزگاری کی شرح میں کمی اور ترقی و خوشحالی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے سیکورٹی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، میجر جنرل اظہر حیات خان نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے فرنیٹئر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہے وہ ناقابل فراموش ہیں اور اس ضمن میں پر امن و خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے قیام کے لئے پاک فوج فرنٹیئر کور اور پولیس کے جوانوں کے قربانیوں کو سنہرے حروف سے لکھا جائے گا اس موقع پر سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی، چائنا پاور جنریشن کمپنی کے سی ای او مسٹر ژاؤ ،سی ایلیو سڑلی یانگ، فرنیئر کور حب کے کمانڈنٹ آفیسر کرنل اظہر محمود ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار شاہ ، چیئرمین ضلعی کونسل لسبیلہ شیخ غلام اکبر ، حبکو پاور کمپنی کے سینئر نائب صدر طاہر جاوید اور دیگر نے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میجر جنرل اظہر حیات خان نے کہا کہ ہمارا دوست ملک چین نے 46ارب ڈالرز کے عظیم منصوبے پاک چائنا اقتصادی راہداری کا آغاز کرکے دوستی کا حق ادا کردیا ہے تو ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے اس سفر میں پڑوسی ملک چین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہا کہ حبکو کول پاور پلانٹ چائنا پاور جنریشن کمپنی کے متعلق حب کے معززین اور عوامی قیادت کے مسائل و تحفظات مل بیٹھ کر بہتر انداز میں پاک فوج حل کرائے گی اور اس ضمن میں مقامی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :