قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 10 اگست 2016 16:14

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کا اجلاس جمعرات کو ہو گا۔ کیپٹن (ر) محمد صفدر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی طرف سے ٹیلی فون انڈسٹریز ہری پور سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام وزارت میں ای فائلنگ سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس کو سموں کی تصدیق اور افغان سموں سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔