دبئی: مصری خواتین شوہروں پر تشدد کرنے میں سب سے آگے : رپورٹ

بدھ 10 اگست 2016 15:52

دبئی: مصری خواتین شوہروں پر تشدد کرنے میں سب سے آگے : رپورٹ

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): اقوامِ متحدہ کی جانب سے دنیا میں بیویوں کی طرف سے شوہروں پر تشدد کرنے والے ممالک کی فہرست میں مصر کو پہلا مقام حاصل ہو ا ہے ۔ سروے کے مطابق مصری خواتین اپنے شوہروں پر سب سے زیادہ تشدد کر تی ہیں۔ عرب کے مقامی جریدے کے مطابق یوکے اور ہندوستان کو اس فہرست میں دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 66فیصد مصری خواتین نے مار پیٹ کرنے کے بعد عدالتوں میں طلاق کے لیئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

شوہروں پر گھریلوتشدد میں نہ صرف خواتین ہاتھوں کا استعمال کرتیں ہیں،بلکہ لڑائی جھگڑوں کے دوران لیدر بیلٹ، پنیں، اسلحہ، کچن کے اوزار اور جوتوں کا استعمال بھی کرتیں ہیں۔ کچھ خواتین غنودگی والی گولیوں کا استعمال کرکے آزادانہ تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔