لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاؤن کی حدود میں تعمیرات سے تاحکم ثانی روک دیا

بدھ 10 اگست 2016 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاؤن کی حدود میں تعمیرات سے تاحکم ثانی روک دیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کے رہائشیوں کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رنگ روڈ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت جسٹس عاطر محمود نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود رنگ روڈ اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کی تعمیرات مسمار کی ہیں، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر رنگ روڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائیعدالت نے بحریہ ٹاون کے رہائشیوں کی طرف سے دائر درخواست پر رنگ روڈ اتھارٹی کو بحریہ ٹاون کی حدود میں تعمیرات سے تاحکم ثانی روک دیا ہے جبکہ پنجاب حکومت اور رنگ روڈ اتھارٹی سے 22 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے اس سلسلہ میں بحریہ ٹاون کے رہائشیوں کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :