لاہور میں برقعہ پہن کرلڑ کی کو ملنے والے عاشق کو انتظامیہ نے پکڑ کر دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

بدھ 10 اگست 2016 15:07

لاہور میں برقعہ پہن کرلڑ کی کو ملنے والے عاشق کو انتظامیہ نے پکڑ کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) لاہور میں برقعہ پہن کر مدرسہ میں لڑ کی کو ملنے والے عاشق کو انتظامیہ نے پکڑ کر دھلائی اور سر کے بال کاٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقہ فیر روز پورروڈ پر ایک مدرسہ میں برقعہ پہن کر خاتون بن کر آنیوالے لڑ کے کو انتظامیہ نے مشکوک سمجھ کر روک لیا اور اسکی تلاشی لی تو وہ لڑ کا نکلا اور اس نے بتایا وہ یہاں ایک لڑکی سے ملنے کیلئے آیا ہے جس پر انتظامیہ نے خوب دھلائی اور سر کے بال کاٹنے کے بعد اسکو پو لیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :