چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہرکرامے میں4 ملکی ثقافتی فورم کا با قاعدہ آغاز ہو گیا

بدھ 10 اگست 2016 15:05

سنکیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چین کے صوبے سنکیانگ کے شہرکرامے میں ثقافتی فورم کا با قاعدہ آغاز ہو گیا،پاکستان کی جانب سی پیک کمیٹی کے رکن سنیٹر محمد طلحہ محمود سمیت پاکستان ،چین، ایران اور قازقستان سے 500سے زائد نمائندئیشریک ہیں فورم تین روز تک جاری رہے گابدھ کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شاہراہ ریشم کی اقتصادی پٹی کی تعمیر کے عنوان سے چین کے صوبے سنکیانگ کے شہر کرامے میں جاری کرامے فورم کے دوران فریقین کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے ثقافتی فورم کا با قاعد ہ آ غاز ہو گیاہے جس میں پاکستان کی جانب سے چین پاک اقتصادی راہداری کمیٹی کے رکن سنیٹر محمد طلحہ محمود سمیت پاکستان ،چین، ایران اور قازقستان سے شریک پانچ سو سے زائد حکومتی اہلکاروں ، صنعتکاروں اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے فورم میں شرکت کی،یہ فورم تین روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

مطابق اجلاس کے دوران شرکا ون بیلٹ ون روڈ کے تحت متعلقہ ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور مشرقی ملکوں میں ثقافتی شعبے کی ترقی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :