وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

بدھ 10 اگست 2016 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ‘ و زیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امو رطارق فاطمی ‘ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا او راس حوالے سے ہونے والے فیصلوں کا اعلان وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ذرائع کے مطابق اجلاس میں کوئٹہ کے واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا او راس حوالے سے اب تک ہونے والی تفتیش بارے رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ وزیر داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے رپورٹ بھی پیش کی۔ کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے وکلاء ‘ صحافیوں اور عوام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ وزیر اعظم نے اپنے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :