چلاس میں حادثہ،3وکلا جاں بحق ڈرائیور سمیت 14زخمی

بدھ 10 اگست 2016 14:49

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سیر کیلئے گئے ہوئے وکلا ء کی وین حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں تین جاں بحق، ڈرائیور سمیت 14 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملکوال بار کے 16 وکلا سیر کے لئے تین روز قبل شمالی علاقہ جات گئے تھے ، گزشتہ روز چلاس کے علاقہ تھک دیوری کے قریب انکی وین بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے سامنے سے آنیوالے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے تین وکلا فیض احمد،ارشد مجاہد اور وقاص احمد موقع پر ہی جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے زخمیوں میں قیصر نوید،دلاور علی،ظفر اقبال،راجہ نسیم،رضوان احمد،ندیم چامی،راجہ اسماعیل،محمد اشرف،محمد حسنین،قمر شہزاد،وقاص نذر،اکرام اللہ،ندیم احمد شامل ہیں ،گاڑی کا ڈرائیور اکرم بھی شدید زخمی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملکوال بار اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی جاں بحق ہونے والے وکلا کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :