پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین اب تک مجموعی طورپر23ٹیسٹ سیریزکھیلی گئیں

8ٹیسٹ سیریزپاکستان نے ،9ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے جیتیں اور6ٹیسٹ سیریزڈراہوئیں‘ رپورٹ

بدھ 10 اگست 2016 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین موجودہ سیریزسے قبل10جون 1954ء سے لے کراب تک مجموعی طورپر23ٹیسٹ سیریزکھیلی گئیں جن میں سے8ٹیسٹ سیریزپاکستان نے اور 9ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے جیتیں اور6ٹیسٹ سیریزڈراہوئیں۔23ٹیسٹ سیریزمیں سے 13ٹیسٹ سیریز انگلینڈ میں، 8 ٹیسٹ سیریزپاکستان میں اور2 سیریزیواے ای میں کھیلی گئی ۔

یواے ای میں کھیلی جانیوالی دونوں سیریزپاکستان نے جیتیں۔ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین پہلامیچ10تا15جون 1954ء کولارڈزمیں کھیلاگیاجوہارجیت کے فیصلے کے بغیر(ڈرا)ختم ہوا۔پہلے تین دن10تا12جون کھیل نہ ہوسکا۔دونوں ملکوں کے مابین پہلی ٹیسٹ سیریز1954ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 4میچوں پرمشتمل یہ سیریز1-1سے برابررہی۔

(جاری ہے)

دوسری ٹیسٹ سیریز1961-62میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے1-0سے جیتی۔

تیسری ٹیسٹ سیریز1962ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 5میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے4-0سے جیتی۔چوتھی ٹیسٹ سیریز1967ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے2-0سے جیتی۔پانچویں ٹیسٹ سیریز1968-69ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔چھٹی ٹیسٹ سیریز1971ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے1-0سے جیتی۔

ساتویں ٹیسٹ سیریز1972-73ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔آٹھویں ٹیسٹ سیریز1974ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔نویں ٹیسٹ سیریز1977-78ء میں پاکستان میں کھیلی گئی3ٹیسٹ میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز0-0سے ڈراہوئی۔دسویں ٹیسٹ سیریز1978ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے2-0سے جیتی۔

گیارہویں ٹیسٹ سیریز1982ء میں انگلینڈ میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈنے2-1سے جیتی۔بارہویں ٹیسٹ سیریز1983-84ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے1-0سے جیتی۔تیرہویں ٹیسٹ سیریز1987ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 5میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے1-0سے جیتی۔چودھویں ٹیسٹ سیریز1987-88ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے1-0سے جیتی۔

پندرہویں ٹیسٹ سیریز1992ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 5میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے2-1سے جیتی۔سولہویں ٹیسٹ سیریز1996ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے2-0سے جیتی۔سترہویں ٹیسٹ سیریز2000-01ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈ نے1-0سے جیتی۔اٹھارہویں ٹیسٹ سیریز2001ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی2میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریز1-1سے ڈراہوئی۔

انیسویں ٹیسٹ سیریز2005-06ء میں پاکستان میں کھیلی گئی 3میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزپاکستان نے2-0سے جیتی۔بیسویں ٹیسٹ سیریز2006ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی 4میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزانگلینڈ نے3-0سے جیتی۔اکیسویں ٹیسٹ سیریز2010ء میں انگلینڈمیں کھیلی گئی4میچوں پرمشتمل یہ ٹیسٹ سیریزاانگلینڈ نے2-1سے جیتی۔بائیسویں ٹیسٹ سیریز2011-12میں یواے ای میں کھیلی گئی جوپاکستان نے3-0سے جیتی۔اور تیسویں ٹیسٹ سیریز2015-16ء میں یواے ای میں کھیلی گئی جوپاکستان نے2-0سے جیتی۔

متعلقہ عنوان :