پشاور کے غریب کوچوان کا بیٹا ٹینس سٹار بن گیا ، 18میں سے 13ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کردیا

بدھ 10 اگست 2016 14:22

پشاور کے غریب کوچوان کا بیٹا ٹینس سٹار بن گیا ، 18میں سے 13ٹائٹل جیت کر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پشاور کے غریب کوچوان کا بیٹا ٹینس سٹار بن گیا ، تین سالوں میں 18میں سے 13ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کردیا ۔تفصیلات کے مطابق 14سالہ محمد شعیب تین سال پہلے ٹینس کورٹ میں داخل ہوا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اسے اتنی کامیابیاں نصیب ہوسکتی ہیں ۔ شعیب اب تک قومی سطح کے 18 مقابلوں میں حصہ لے چکا ہے جن میں سے 13 ٹائٹل اس کے نام رہے اور پانچ مقابلوں میں وہ دوسرے نمبر پر رہا ۔

شعیب پچھلے چار سالوں سے انڈر 14 کا قومی چیمپیئن بھی ہے ۔ پشاور کے نواحی علاقہ پشتہ خرہ کے رہائشی محمد شعیب کے والد تانگہ چلاتے ہیں ۔ ٹینس جیسے مہنگے کھیل سے وابستہ شعیب کو ہمیشہ گھرسے سپورٹ ملی ۔ اس کے والد اپنی تمام تر بچت اس کے مہنگے شوق کی نذر کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ ٹینس میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ ٹینس کی کئی کیٹگریز کے قومی چیمپیئن خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں ۔

خیبرپختونخوا کی سرزمین نے ہر کھیل سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے ، حکومتی توجہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اور اسی سے ممکن ہے آگے بڑھو پاکستان کا خواب ۔ محنت اور لگن سچی ہوتودنیا کے ہر میدان میں کامیابی انسان کے قدم چومتی ہے ۔ پشاور کے ٹینس سٹار محمد شعیب اس کی زندہ مثال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :